Tuesday, April 23, 2024

ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کو نیب کا بلاوا آگیا

ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض کو نیب کا بلاوا آگیا
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض  اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کو نیب کا بلاوا آگیا ۔ ملک ریاض کو 15 مئی جبکہ علی ملک کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، دونوں سے جوائنٹ وینچر کیس سے متعلق تفتیش ہوگی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پراپرٹی ٹائیکوناسلام آباد ملک ریاض  کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ، جوائنٹ وینچر کیس میں ملک ریاض 15 مئی کو طلب، نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس میں ملزم کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی  ۔ جوائنٹ وینچر کیس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کو بھی 16 مئی کو نیب راولپنڈی میں طلب کرلیا گیا۔ باپ بیٹے  سے جوائنٹ وینچر کیس سے متعلق تفتیش ہوگی جبکہ بحریہ ٹاون کی جانب سے کروڑوں روپے کی ادائیگوں سے متعلق بھی پوچھاجائیگا۔