Sunday, September 8, 2024

ملک حالت جنگ میں ہےایک دوسرے کی بجائے دہشتگردوں کو نیچادکھانا ہوگا :وزیرداخلہ

ملک حالت جنگ میں ہےایک دوسرے کی بجائے دہشتگردوں کو نیچادکھانا ہوگا :وزیرداخلہ
August 13, 2017

کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ کے پشین اسٹاپ پر فورسز کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 15افراد شہید ہو گئےوزیرداخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے،ایک دوسرے کی بجائے دہشت گردوں کو نیچا دکھانا ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات شہر کے مصروف ترین علاقے پشین اسٹاپ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آورموٹرسائیکل پر سوار ہوکر آیا اور خود کو سیکورٹی فورسز کے ٹرک سے ٹکرادیا۔دھماکے میں 8سیکورٹی اہلکاروں سمیت15افراد شہید جبکہ25سے زائد زخمی ہو گئےدھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو مکمل طورپر سیل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں20سے 25کلوگرام آگ بھڑکانے والا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعدسیکورٹی فورسز نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا۔ وزیراعلی ہاوس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیرداخلہ کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اتحادکی بھی اشد ضرورت ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھماکےکی تحقیقات کے پنجاب سے فرانز ک ماہرین کو خط لکھ دیا ہے معاملے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد تک پہنچاجائے گا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔