Thursday, May 9, 2024

ملک جھوٹ بول کر ترقی نہیں کرتے، شاہد خاقان عباسی

ملک جھوٹ بول کر ترقی نہیں کرتے، شاہد خاقان عباسی
May 31, 2021

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا، ملک جھوٹ بول کر ترقی نہیں کرتے۔

کراچی میں سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، وزیر اعظم کو ملک کے حالات ہی معلوم نہیں۔ اگر معاشی حالات بہتر ہوتے تو مہنگائی کا یہ حال نا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا، وزیر اعظم سے درخواست ہے مشیروں سے پوچھیں پہلے جی ڈی پی اور فی کس آمدن کیا تھی اور اب کیا ہے، گروتھ کی الٹی سیدھی باتیں کرنے سے ملک نہیں چلتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ملک آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتا ہے۔ ہمیں مقدمات سے فرق نہیں پڑتا لیکن کیا اس سے ملکی حالات بہتر ہوئے؟۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے گفتگو میں کہا، پی ڈی ایم میں آٹھ جماعتیں ہیں وہ اپنا کام کررہی ہیں، پی ڈی ایم کے دروازے تمام جماعتوں کے لئے کھلے ہیں۔ مزید بولے کہ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ ختم ہوچکا ہے، انہوں نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے، انکو وہ مبارک ہے۔