Friday, April 19, 2024

ملک ترقی کر رہا تھا، 12اکتوبر 1999ءکے سیاہ دن نے رکاوٹیں ڈال دیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا سہالہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

ملک ترقی کر رہا تھا، 12اکتوبر 1999ءکے سیاہ دن نے رکاوٹیں ڈال دیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا سہالہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب
May 18, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس کا خاتمہ کر کے چین سے بیٹھیں گے، ملک ترقی کر رہا تھا، بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے سیاہ دن نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ سہالہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ پولیس میں نظم و ضبط قائم رکھنے کےلئے انیس سو اٹھانوے میں سفر شروع کیا تھا، ترقی کے راستے میں بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے میں رکاوٹیں ڈال دی گئیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ تھانہ کلچر تبدیل نہ کیا تو آئندہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے سہالہ پولیس کالج کی کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ سہالہ پولیس کالج نے نوجوانوں کو ہیرے کی طرح تراشا ہے۔ پاس آوٹ ہونیوالوں میں 76 خواتین افسر بھی شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شہباز شریف نے بہترین کارکردگی پر انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔