Sunday, April 28, 2024

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے
September 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 31 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 757 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 50 ہزار 651 ہوگئی۔ مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 55 ہزار 808، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210 اور اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 کورونا کیسز ہیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299، بلوچستان میں 32 ہزار 861 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.60 ہے جبکہ 4 ہزار 33 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 765 مریض صحتیاب ہوئے۔