Thursday, April 25, 2024

ملک بھرمیں کورونا سے 17 افراد انتقال کرگئے، 1517 نئے کیس رپورٹ

ملک بھرمیں کورونا سے 17 افراد انتقال کرگئے، 1517 نئے کیس رپورٹ
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 17 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1517 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 13 ہے۔ سندھ میں 21 ہزار 314 ، پنجاب میں 8 ہزار 155 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 541 تعداد ہو چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار 222 ، گلگت بلتستان 612 ، بلوچستان میں 619 اور آزاد جموں و کشمیر میں 550 ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح  3.27  فیصد رہی۔ ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 8 اموات ہوئیں۔ گزشتہ روز 46 ہزار 287 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان این سی او سی کا  کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7  ہوچکی ہے۔ اب تک  9 لاکھ 9 ہزار525 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 197 مریض وینٹلیرز پر ہیں۔ 2 ہزار 187 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔