Thursday, April 25, 2024

ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 مریض انتقال کرگئے

ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 مریض انتقال کرگئے
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 مریض انتقال کرگئے جبکہ 907 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 7 ہو گئیں۔ گزشتہ روز34 ہزار 754 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح2.60 فیصد رہی۔

متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار175 ہوگئی۔ پنجاب میں اب تک 10,642، سندھ میں 5,341، ‏خیبرپختونخوامیں 4,269 اور‏ اسلام آباد میں 775، ‏بلوچستان میں 301 اور ‏گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 اموات ہوئیں۔

این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 65 افراد، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 254، کے پی میں 1 لاکھ 37 ہزار 75، بلوچستان میں 26ہزار633، اسلام آباد میں 82 ہزار 368 اور آزاد کشمیر میں 19 ہزار 967، گلگت بلتستان میں 5813 افراد متاثرہوئے۔