Friday, April 19, 2024

ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے
August 1, 2020
اسلام آباد ( 9 نیوز) ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے، لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔ گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے  گورنر ہاؤس لاہور میں نماز عید ادا کی ، ملکی سلامتی ،مقبوضہ جموں و کشمیراور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت  ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں ۔