Thursday, April 25, 2024

ملک بھرمیں دہری شہریت کےحامل افسروں کی تعداد1116 ہے

ملک بھرمیں دہری شہریت کےحامل  افسروں کی تعداد1116 ہے
December 15, 2018
لاہور( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہری شہریت کے حامل افسران کی تعداد 1116 ہے، 837 افسران نے اپنی دہری شہریت بارے خود بتایا، 261 افسران نے اپنی دہری شہریت کو ظاہر نہیں کیا ۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 837 افسران نے دہری شہریت بارے ازخود بتایا جبکہ 261 افسران نے اپنی دہری شہریت کو  چھپائے رکھا،18غیر ملکی افسر بھی مختلف عہدوں پر تعینات ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 12 غیرملکیوں نے ازخود اپنی شہریت بارے آگاہ کیا جبکہ دوران تحقیقات 6 غیرملکیوں کی شہریت سامنے آئی ۔ایک  ہزار 249 افسران کی بیگمات دہری یا غیرملکی شہریت کی حامل ہیں ۔ بڑے شہر کراچی سے بھی  بڑی خبر ہے، بلدیاتی اداروں کے 28 افسران نے  دہری شہریت کا اعتراف کیا ۔ افسر ،امریکا ،کینیڈا،برطانیہ اور فلپائن کی  شہریت رکھتے ہیں۔ دہری شہریت  کا اعتراف کرنےوالوں میں کے ایم سی، کے ڈی اے، واٹر بورڈ اور  ڈی ایم سیز کے افسران شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی اے  کے پانچ، پانچ  ، کے ایم سی کے 11 افسر سندھ حکومت کے سامنے دہری شہریت کا اعتراف کر چکے ہیں ۔واٹر بورڈ کے چار ملازمین بھی  دہری شہریت رکھتے ہیں ۔ سندھ حکومت نے 45 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا ایف آئی اے اور نادرا کوارسال کیا تھا۔