Tuesday, May 7, 2024

ملک بھرمیں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سےمنایاجارہاہے لاہور،پشاوراوراسلام آبادمیں21،21توپوں کی سلامی سےدن کاآغازہوا

ملک بھرمیں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سےمنایاجارہاہے لاہور،پشاوراوراسلام آبادمیں21،21توپوں کی سلامی سےدن کاآغازہوا
December 24, 2015
  لاہور(92نیوز)ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایاجا رہا ہےلاہور،پشاور اور اسلام آباد میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے مبارک دن کا آغاز ہوا ۔ تفصیلات کےمطابق آقائےدو جہاں سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ سلم کا یوم ولادت ملک بھرمیں مذہبی جوش و جذبےسےمنایا جا رہا ہے وفاقی دارالحکومت میں بھی اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا  آغاز کیا گیا جبکہ مینار پاکستان پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ادھرپشاور میں بھی عیدمیلادالنبی ﷺ کےموقع پر پاک فوج کے زیراہتمام اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا، پشاور صدرکے پانڈو گراؤنڈ میں پاک فوج کےزیر اہتمام تقریب میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،اکیس توپوں کی سلامی کےموقع پرفوجی جوانوں نےاللہ اکبرکےفلک شگاف نعرےبھی لگائے ۔ آج عاشقان رسول ﷺ سارا دن اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ سلم کا یوم ولادت  منا رہے ہیں،اس سلسلے میں شہر شہر، گلی گلی جلوس  نکالے جارہےہیں،اور رسول عربی صلی اللہ علیہ والہ سلم کی  خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کررہےہیں۔