Thursday, March 28, 2024

ملک بھرمیں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
September 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ملک بھرمیں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 

پاک دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہارد ثپوتوں کو آج پوری قوم سلام پیش کررہی ہے۔

چھ ستمبر 1965ء عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے۔ اس دن بھارتی افواج نے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ اس سال کے یوم دفاع و شہداء کا موضوع "ہمارے شہدا ہمارا فخر، غازیوں اور شہیدوں سے تعلق رکھنے والے تمام رشتہ داروں کو سلام" ہے۔

ملک کی ترقی اور خوشحالی اور غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ظالمانہ چنگل سے آزاد کرانے کے لیے مساجد میں فجر کے بعد خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شہداء کے لیے فاتحہ اور قرآن خوانی کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔