Thursday, May 9, 2024

ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں 482 نئے کورونا کیسز ،12 اموات سامنے آئیں

ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں  482 نئے کورونا کیسز ،12 اموات سامنے آئیں
August 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا  دم توڑنے لگا ، ملک بھر میں  24 گھنٹوں میں 482 نئے کیسز اور 12 اموات سامنے آئیں،2 لاکھ  78 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ،فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 987 رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 482 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6267 تک پہنچ گئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 78 ہزار 939 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 987 رہ گئی ہے ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والوں کی  تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 193 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 28 ہزار 676 ، پنجاب میں 96 ہزار 466 ،کے پی کے میں 35 ہزار 831 ،، بلوچستان میں 12 ہزار 664 ،اسلام آباد میں 15 ہزار 546 ،آزاد جموں و کشمیر میں 2265 اور گلگت بلتستان میں 2745 ہے ۔

گذشتہ روز 24 ہزار 593 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں ،اس وقت 1  ہزار 97 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔