Friday, April 19, 2024

ملک بھر کے کئی شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر کے کئی شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ
October 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر کے مختلف شہروں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 141 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اس وقت 2 ہزار نواسی افراد ڈینگی سے بیمار ہیں۔

ادھر دوسری جانب جہلم میں ڈینگی کے 7 مثبت مریض ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔