Sunday, May 12, 2024

ملک بھر کے کئی شہروں میں آج بارش کا امکان

ملک بھر کے کئی شہروں میں آج بارش کا امکان
September 20, 2019
لاہور(92نیوز) ملک بھر کے کئی شہروں میں آج بارش کا امکان ہے،ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد،کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور،مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویڑن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اورصوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بار ش ہوئی۔