Friday, April 26, 2024

ملک بھر کے میرج ہالز سے وابستہ افراد بھی کاروبار کی بندش پر سراپا احتجاج

ملک بھر کے میرج ہالز سے وابستہ افراد بھی کاروبار کی بندش پر سراپا احتجاج
July 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) تاجروں کے بعد ملک بھر کے میرج ہالز سے وابستہ افراد بھی کاروبار کی بندش پر سراپا احتجاج بن گئے۔ مارکیز، شادی ہال اور کیٹرنگ کی صنعت سے وابسطہ ہزاروں افراد کا ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کی اکثریت پنجاب اور کے پی کے سے اسلام آباد پہنچی، جنہوں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ آل پاکستان میرج ہال ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر خالد ایوب کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے 16 مارچ2020 کو تمام مارکیز ، شادی ہالزاور کیٹرنگ سسٹم کو بند کر دیا تھا ۔ پانچ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد حکومت نے اکثر کاروبار ایس او پیز کے تحت کھول دیے ہیں لیکن ہم فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے مظاہرین سے خطاب میں کہا حکومت نے وعدے کے باوجود تاجر برادری کے لیے کسی قسم کے ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ تاجروں کو ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کیا جائے، کرایے اور یوٹیلیٹی بل معاف کیے جائیں اور کاروباری افراد کو بلا سود قر ضے فراہم کیا جائیں۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک طلب کرلی گئی۔ واٹر کینن سمیت دیگر آلات بھی احتجاج کے مقام پر پہنچا دے گئے ہیں۔ تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پشاور اور پنجاب آنے والے متعدد قافلوں کا اسلام آباد کے داخلی راستوں میں پر روکا گیا ہے۔