Thursday, April 25, 2024

ملک بھر کے سینماﺅں میں طویل عرصے بعد ڈراﺅنی فلم ”عکس بند“ کی نمائش جاری

ملک بھر کے سینماﺅں میں طویل عرصے بعد ڈراﺅنی فلم ”عکس بند“ کی نمائش جاری
May 24, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی سینماﺅں میں کافی عرصے بعد ایک عدد ہارر فلم ”عکس بند“ کی نمائش جاری ہے۔ تجزیہ کاروں نے توقعات کے برعکس ڈراﺅنی فلم ”عکس بند“ کو دلچسپ اور تفریح سے بھرپور قرار دیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ فلم ڈراﺅنی ہونے کے ساتھ ساتھ مزاح سے مزین ہے اور کسی لمحے بوریت کا احساس نہیں دلاتی۔ فلم کی کہانی چھ دوستوں کے ٹولے پر مشتمل ہے جو فلم بندی کیلئے لاڑکانہ کے جنگل میں چلے جاتے ہیں۔ جنگل میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ جو واقعات بھی پیش آتے ہیں، کیمرا ان کو محفوظ کر لیتا ہے اور پوری فلم اسی فوٹیج پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں بلال یوسف زئی‘ ایاز سموں‘ شہزین راحت‘ دانیال افضل خان اور سعود امتیاز شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراﺅنی فلمیں ماضی میں کمائی کے لحاظ سے کچھ اچھی نہیں رہیں۔ ”عکس بند“ ان کا ریکارڈ توڑتی ہے یا ان کی صف میں شامل ہوتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔