Thursday, April 18, 2024

ملک بھر کے داخلی راستوں پر ماہر نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ

ملک بھر کے داخلی راستوں پر ماہر نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ
March 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارتِ صحت  نے ملک  بھر کے داخلی راستوں پر ماہرِ نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ماہرِ نفسیات تعیناتی کا مقصد کرونا وائرس پر مسافروں کی کونسلنگ کرنا ہے۔ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر   وزارت صحت  نے اہم اقدام  اٹھاتے ہوئے  ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق  وزارتِ صحت نے ملک  بھر کے داخلی راستوں پر ماہرِ نفسیات تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، داخلی مقامات پر ماہر نفسیات تعیناتی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر کیا گیا ہے ،ماہرِ نفسیات شفٹوں میں تعینات ہونگے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ماہرِ نفسیات ائیرپورٹ ، زمینی سرحد اور بندرگاہ پر تعینات ہونگے۔ ماہرِ نفسیات تعیناتی کا مقصد کرونا وائرس پر مسافروں کی کونسلنگ کرنا ہے،بیرونِ ملک  سے آنے والے مسافر کرونا وائرس خوف کا شکار ہیں۔