Thursday, April 25, 2024

ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کی تجویز

ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کی تجویز
May 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین  الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کی تجویز دی گئی ۔

بچہ پارٹی ابھی گھروں میں رہے کیونکہ اسکول نہیں کھل رہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کردی۔

تین صوبوں نے کہا اسکول کھلنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے اس لئے فی الحال تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، کانفرنس کے دوران خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں صوبوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل کے اجلاس میں رکھا جائے گا اور وزیراعظم کی زیرصدارت کمیٹی ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔