Friday, April 26, 2024

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ
May 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے پر کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔

اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر پنجاب حکومت نے بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ دس مئی شام چھ بجے تک چلانے کی اجازت دے دی۔