Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر کی کے اے ایس بی بنک برانچوں نے اسلامی بنکنگ کا آغاز کردیا

ملک بھر کی کے اے ایس بی بنک برانچوں نے اسلامی بنکنگ کا آغاز کردیا
May 8, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ملک بھرمیں کےاےایس بی بینک کی تمام برانچوں نے اسلامی بنکنگ  شروع کردی بینک  کا عملہ تمام دن سابق بینک صارفین کوسہولیات  فراہم کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بینکوں کےانضمام کی منظوری جمعرات کووزارت خزانہ کی طرف سے دی گئی تھی بینک اسلامی کےریجنل جی ایم نارتھ احمد مبین نےایک انٹرویو میں بتایا کہ بینک اسلامی کی طرف سے سابق کےاےایس بی بینک کےصارفین کوادائیگیوں کیلئےخصوصی اقدامات کیے تھے۔ دونوں بینکوں کے انضمام کےبعد بینک اسلامی ملک کا دوسرا بڑا اسلامی بینک بن گیا جس کی ملک بھر میں تین سوسے زائد برانچیں ہیں ۔