Friday, March 29, 2024

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش
July 20, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش ہے۔

وقت کم اور مقابلہ سخت ہے، عید میں ایک روز باقی ہے اور ہر کوئی اپنی پسند کے جانور کی خریداری کی تگ و دو میں مصروف ہے۔

ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش ہے۔ شہری بیوپاریوں سے خوب بھاؤ تاؤ میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب بیوپاری بھی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں کسی صورت کم کرنے کو تیار نہیں۔

دیگر شہروں کی طرح ملتان کی مویشی منڈیوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری قربانی کا جانور خریدنے کے لئے بیو پاریوں کے ساتھ بھاؤ تاؤ میں مصروف ہیں۔

کوئی بکرا خرید رہا ہے تو کسی کو بیل کی تلاش ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ آج لازمی قربان کیلئے جانور خریدلیں گے۔