Saturday, April 20, 2024

ملک بھر کی مساجد میں جمعتہ الوداع کی ایس اوپیز کے تحت ادائیگی

ملک بھر کی مساجد میں جمعتہ الوداع کی ایس اوپیز کے تحت ادائیگی
May 22, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد مساجد کھولی دی گئیں اور ملک بھر کی مساجد میں بھی جمعتہ الوداع کی ادائیگی بھرپور طریقے سے کی گئی، تمام شہروں کی تمام بڑی چھوٹی مساجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات احتیاطی تدابیر کیساتھ منعقد کیے گئے۔ ملک بھر کی تمام بڑی مساجد کو جمعتہ الوداع کے موقع پر کھول دیا گیا، نمازیوں کی بڑی تعداد نے مساجد کا رخ کیا۔ لاہور میں بادشاہی مسجد، مسجد شہدا، داتا دربار سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات منعقد کیے گئے، جمعتہ الوداع کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں بھرپور انتظامات کیے گئے۔ ایس اوپیز کے تحت نمازیوں کو مساجدمیں داخلے کی اجازت دی گئی، مساجد کھولنے کے فیصلے سے نمازی بہت خوش نظر آئے۔ پشاور کی مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات کورونا ایس او پیز کے تحت ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کے درمیان فاصلہ، ماسک پہننے اور سینی ٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا۔ پشاور کی مساجد میں نمازجمعہ کے اجتماعات میں بچوں اور بوڑھوں کو مساجد آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔۔ جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ جمعتہ الوداع کے موقع پرملک و قوم کی سلامتی اور کورونا جیسے موذی مرض سے چھٹکارے کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔