Friday, April 26, 2024

ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقےسےمنانےکی تیاریاں زوروشور سے جاری

ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقےسےمنانےکی تیاریاں زوروشور سے جاری
March 21, 2017
  گوادر(92نیوز)ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں ۔ تیئس مارچ کو مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سب سے بڑی تقریب میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں سجے گی۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں گوادر کو سجایا جا رہا ہے۔ میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم کویوم پاکستان کے موقع پردلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے ۔  تیئس مارچ کو میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں پاک آرمی آزاد کشمیر رجمنٹ ،پاک بحریہ، ایف سی ،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی  اور پولیس کے چاق و چوبند دستے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کریں گےجسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔ تیئس مارچ کے حوالے سے  غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں فورسز پریڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں