Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
March 23, 2017
کوئیٹہ (92 نیوز) آج ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ قرار داد پاکستان سے حصول پاکستان تک کے سفر میں بلوچستان کے سیاسی رہنمائ اور آکابرین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ چاروں اطراف سے سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقعہ بلوچستان کی قد آور شخصیات کا قرار داد پاکستان میں کردارنمایارہا۔ میر جعفر خان جمالی اور قاضی عیسی سمیت دیگر نے 23مارچ 1940 کی قرار داد پر عملدآمد اور تحریک آزادی کی راہ ہموار کرنے کے لئے بھر پور جدجہد کی اور ان کی قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ لی گئی تصاویر اس بات کا ثبوت ہے کہ مادروطن کے قیام میں بلوچستان کے رہمناوں کا کردار قابل فخر ہے۔ قرار داد پاکستان کے بعد تحریک پاکستان میں تیزی لانے کے لے قائد اعظم محمد علی جناح سمیت مسلم لیگی رہنماؤں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف حصوں کے دورے کئے جہاں ان کا شاندار استقبال ہوتا رہا۔ آج سے 77 سال پہلے اس ملک کے بہادر عوام نے پاکستان کے قیام کی جو تحریک شروع کی تھی وہ 14اگست 1947کو کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس کے لئے بلوچستان کے عوام نے بھی ناصرف قربانیاں دی بلکہ آج بھی وہ وطن کی دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔