Saturday, April 27, 2024

ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
November 26, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) ملک بھر میں جاری دھرنوں کی وجہ سے اہم شاہراہوں بند ہیں ۔ کراچی سے اندرون ملک پیڑولیم مصنوعات کی سپلائی بھی متاثر ہے ۔ راستے نہیں کھلے تو ملک بھر میں پیڑول کی قلت ہوسکتی ہے۔
کراچی کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے سے ملک بھر میں پیڑول کی فراہمی بھی متاثر ہے ۔ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی سے روزانہ 25سے 30لاکھ لیٹرتیل ملک بھر میں سپلائی کیاجاتاہے۔
راستے بند ہونے کی وجہ سے صرف 20 فیصد ٹینکر ہی اندرون ملک روانہ ہوسکےہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ایک دودن میں راستے نہیں کھلے تو ملک میں پیڑول کی قلت ہوسکتی ہے۔
ذرائع کےمطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کےمطابق ہے ۔ کے پی ٹی پورٹ پر کنٹینرز ٹرمینلز پر 1 لاکھ 12 ہزار 519 میڑک ٹن کارگوہینڈل ہوا ہے۔