Thursday, March 28, 2024

ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کیا جا رہا ہے، نورالحق قادری

ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کیا جا رہا ہے، نورالحق قادری
July 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کیا جا رہا ہے، 2020 تک دینی مدارس میں بھی ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ 2022 تک ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کیا جائے گا، دینی مدارس میں ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، مدارس کی رجسٹریشن جلد مکمل کی جائے گی، حکومت کے ساتھ اس معاملے میں علما تعاون کریں گے۔ پشاور میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ چاند کا مسئلہ شرعی نوعیت کا ہے اور شہادتوں سے مشروط ہے، اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں کورونا صورتحال میں بھی مساجد کو بند نہیں کیا گیا، پچھلی عید کے بعد کورونا میں اضافہ ہوا، اب اس عید پر احتیاط کی ضرورت ہے۔