Thursday, April 18, 2024

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے
September 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔

1965 کی جنگ میں انتہائی محدود وسائل میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والی پاک فضائیہ کا شمار آج دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے۔ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے جرات و شجاعت اور مہارت  کی ایسی داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔

 65 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے ایف 12، اسٹار فائٹرز ،سیبر، اور کینبرا طیاروں کے ذریعے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں گھسنے والے کئی طیارے مار گرائے۔ دشمن کے علاقے میں جا کر بھی اس کو بھاری نقصان پہنچایا۔

شاہینوں نے دشمن کو شکست فاش دینے میں بھرپور حصہ ڈالا۔ دشمن کے فضائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ اسکوارڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دفاع وطن میں جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔ چند سیکنڈ میں دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

تو 27 فروی کو اسکواڈرن لیڈر محمد حسن علی اور ونگ کمانڈر نعمان علی نے دو بھارتی طیاروں کو زمین بوس کیا۔ پاک فضائیہ نے ہر موقع پر دشمن کا غرور ملیا میٹ کر کے یہ ثابت کیا کہ اقبال کے شاہین ہمیشہ جھپٹ کر پلٹتے اور پلٹ کر جھپٹتے رہیں گے۔

سات ستمبر بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا اور یہ بھی کبھی نہیں بھولے گا کہ دشمن کی ہر چال۔ ہر حرکت اور بھارت کا چپہ چپہ پاک فضائیہ کی نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکتا اور اگر کبھی پھر حملے کی جسارت کی تو مکار دشمن کو پہلے سے بڑھ کر نقصان اٹھانا پڑے گا۔