Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منا یا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منا یا جارہا ہے
September 10, 2019
لاہور(92نیوز) ” صدق خلیل بھی ہے عشق صبر حسینؓ بھی ہے عشق“، ملک بھر میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منا یا جا رہا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہے۔ کراچی اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے جائیں گے ، مجالس شام غریباں بپا ہوں گی۔ یوم عاشورکے جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی ،لاہور اور کراچی میں ڈبل سواری پر آج بھی پابندی عائد رہے گی۔ لاہور میں نثار حویلی سے برآمدہونے والا 10محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچے گا۔