Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں یوم حضرت علی ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا ،سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

ملک بھر میں یوم حضرت علی ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا ،سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
July 9, 2015
لاہور(92نیوز)ملک میں یوم حضرت علیؓ عقیدت واحترام سےمنایاگیا،سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ تفصیلات کے مطابق یوم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،راولپنڈی میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا۔جس میں عزا داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس کشمیری بازار، فوارہ چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ مقبول حسین پر اختتام پذیر ہوا،گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ کلرآبادی سے برآمد ہوا،جلوس کے دوران عزا دارسینہ کوبی کرتے رہے،سیالکوٹ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے گزرتا ہوا یہیں آکر اختتام پذیر ہوا،ملتان میں بارہ جلوس نکالے گئے، مرکزی جلوس چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہوکر کاشانہ شبیرپہنچا۔ فیصل آباد میں ماتمی سنگتوں پر مشتمل علم کے ساتھ ماتمی جلوس نکالے گئے،اُدھرسندھ کے مختلف  شہروں  میں  ماتمی جلوس نکالے گئے،سکھرمیں نکالے گئے مرکزی جلوس میں سیکڑوں عزاداروں  نے شرکت، کی جو رنجیرزنی بھی کرتے رہے۔ حیدر آباد ، لاڑکانہ ، ٹنڈوالہٰ یار، گھوٹکی میں بھی جلوس نکالے گئے، پشاور اور کوئٹہ میں بھی جلوس نکالے گئے جس میں عزا دار سینہ کوبی اورنوحہ خوانی کرتے رہے۔