Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں یوم بحریہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر میں یوم بحریہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
September 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر میں یوم بحریہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا  ، پی این ایس قاسم کراچی میں مرکزی تقریب ہوئی  جس میں  کمانڈر کوسٹ نے خطاب میں کہا کہ سی پیک کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے  ، 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں ۔ جنگ ستمبر پاک بحریہ کے جوانوں کی شجاعت کی داستانوں سے بھری ہے  ، پاک بحریہ کے جوانوں نے دشمن کے تمام منصوبوں کو مہارت اور بہادری کے ساتھ ناکام بنایا  ، آپریشن دوارکا کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ تقریب سے کمانڈر کوسٹ نے خطاب میں جہاں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا وہیں کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا  جبکہ اب سی پیک  کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تقریب کے دوران جہاں پاک بحریہ کے کارناموں کا تذکرہ ہوا وہیں جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کے فلائی پاسٹ  سے ہر کوئی محظوظ ہوا  جبکہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز  اور ہوور کرافٹس نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا  جبکہ  کمانڈوز نے فری فال جمپنگ سے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے ۔ پاک بحریہ کے کمانڈوز نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا بھی بھر پور مظاہرہ کیا  ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ نیوی کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی  ۔