Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
August 9, 2020
 لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ آج چھٹی کے روز بچے بڑوں کو ساتھ لیکر بازاروں میں پہنچ گئے۔ 14اگست وطن عزیزکے لئے بہت خاص دن ہے۔ خاص دن کو منانے کی تیاریاں بھی خاص ہیں۔ کورونا وبا سے مکمل تحفظ کو سامنے رکھتے ہوئے فیس ماسک بھی آزادی کی مناسبت سے تیار کیے جا رہے ہیں۔ دکاندار مطمئن ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باعث حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہنگائی نے قوت خرید کم کر دی پھر بھی چودہ اگست ملی جوش و جذبہ سے منائیں گے۔ کورونا وبا سے کافی حد تک آزادی کے بعد شہریوں نے اپنے وطن کا یوم آزادی بھی بھرپور انداز میں منانے کا عزم کر لیا ہے۔