Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، اشیا کی ترسیل شدید متاثر

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، اشیا کی ترسیل شدید متاثر
January 9, 2020
کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا چوتھا روز ہے، اندرون ملک اشیا کی ترسیل شدید متاثرہوگئی۔ خام مال نہ ملنے سے فیکٹریوں میں پیداواری عمل متاثر ہونے لگا، متحدہ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا ایکسل لمٹ قانون کے نافذ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے اثرات نظر آنے لگے، کراچی کو سبزیوں کی ترسیل میں بھی کمی آگئی ، جس سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ شہری کہتےہیں ہرسبزی مہنگی ہوگئی ہے، کہیں کچھ بھی ہو اثر ان کی جیب پر ہی پڑتاہے،حکومت نوٹس لئے اورسبزیوں کی قیتمیں کم کروائے۔ سبزی فروش کہتےہیں سبزیوں کم آرہی ہیں۔ طلب زیادہ ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔