Thursday, March 28, 2024

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 5 ویں روز بھی جاری

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 5 ویں روز بھی جاری
January 10, 2020
کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایکسل لوڈ کے قانون پر عمل درآمد کرانے، ہائی ویز پر جرمانوں اور ڈرائیونگ لائسنس فیس کی تجدید میں اضافےکے خلاف 5 ویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نے ملک بھر میں چلتی معیشت کا پہیہ بلاک کر دیا ۔ ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کے نفاذ اور این ایچ اے کے قوانین کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پانچ روز سے جاری ہے۔ ٹرانسہورٹرز کہتے کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی سبب صنعتوں سے برآمدی مال اور خام مال کی درآمد شدید متاثر ہو چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے تاحال اس مسئلے کے  حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ اسی لئے ٹرانسپورٹرز آج کاٹھوڑ کے مقام پر گاڑیاں کھڑی کرکے دھرنا بھی دینگے۔