Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ
September 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھر میں اب تک اموات کی تعداد 6335 تک ہوگئی ۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 268 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 909 رہ گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 512 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 41 ، پنجاب میں 97 ہزار 44 ، کے پی کے میں 36 ہزار 414 ، بلوچستان میں 13 ہزار 45 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 714 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2306 اور گلگت بلتستان میں 2948 ہے ۔ ترجمان کے مطابق  گذشتہ روز 23 ہزار 218 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 7 ہزار 470 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اس وقت 1  ہزار 50 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔