Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لوگ کورونا سے جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لوگ کورونا سے جان کی بازی ہار گئے
November 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 لوگ کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 918 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے۔ ملک بھر میں 567 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 11 لوگ کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 1 ہزار 2 سو 36 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔