Friday, May 3, 2024

ملک بھر میں گرمی کا دور دورہ ہے،سڑکیں سنسان ہو گئیں

ملک بھر میں  گرمی کا دور دورہ ہے،سڑکیں سنسان ہو گئیں
May 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں  گرمی کا دور دورہ ہے  ، اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی سے معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہوئے گلیاں اور بازار بھی سنسان ہو گئے ۔ سورج نے آنکھیں دکھائیں تو  ملک بھر میں اکثرعلاقوں  میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ،سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں  میں گرمی کی  شدت میں اضافہ ہو گیا۔ گجرات میں درجہ حرارت 43 سینٹی  گریڈ رہا  ۔ دن بھر شدید گرمی سے لوگ بے حال رہے جب کہ کاروبار زندگی بھی متاثر ہوا ۔ لاڑکانہ اور گردو نواح میں بھی گرمی نے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے دیا ، درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔ خان پور میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوتا رہا،شدید گرمی کی لہر سے  لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا  جبکہ  مٹھی میں  45، بینظیرآباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ ،دادو، لاڑکانہ اور سکھر کا درجہ حرارت 43 موہنجوداڑو اور پڈعیدن میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔