Sunday, September 8, 2024

ملک بھر میں گرمی اپنا جوبن دکھانے لگی

ملک بھر میں گرمی اپنا جوبن دکھانے لگی
May 25, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں گرمی اپنا جوبن دیکھانے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور دادو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رمضان ختم ہوتے ہی گرمی نے آنکھیں دیکھانا شروع کر دیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور دادو میں 50 جبکہ نورپورتھل میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرمی رہے گی۔ جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔