Wednesday, May 8, 2024

ملک بھر میں گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری
August 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ زیریں سندھ میں بھی چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ، کشمیر، گلگت بلتستان ، زیریں سندھ کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے مزید مون سون ہوائیں شدت سے ملک میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔