Saturday, May 11, 2024

ملک بھر میں کیمبرج امتحانات جاری

ملک بھر میں کیمبرج امتحانات جاری
April 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کیمبرج امتحانات جاری ہیں۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے امتحانی ہال اور ایس او پیز سے متعلق تصاویر شیئر کر دیں۔

شفقت محمود نے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے۔ برٹش کونسل انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا جو طلبہ، والدین ابھی مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اکتوبر، نومبر میں امتحانات کے لئے کوئی اضافی اخراجات نہیں لئے جائیں گے۔ بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہنا ہے ۔ کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کومد نظر رکھے۔ پرامید ہوں کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔

ادھر خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ معاون خصوصی  کامران بنگش کے مطابق صوبے  کی تمام جامعات میں  فزیکل کلاسز لینے پر  پابندی  ہو گی۔