Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کہیں بھی ذوالحج کا چاندنظر نہیں آیا ،عید قربان 13ستمبر کو ہوگی

ملک بھر میں کہیں بھی ذوالحج کا چاندنظر نہیں آیا ،عید قربان 13ستمبر کو ہوگی
September 2, 2016
کراچی(92نیوز)ملک بھرمیں کہیں چاندنظرنہیں آیا یکم ذوالحج چارستمبراورعید الاضحیٰ منگل تیرہ ستمبرکو ہو  گی عازمین حج گیارہ ستمبرکوحج ادا کرینگے اوربارہ ستمبرکوعیدمنائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں کہیں بھی چاندنظرآنے کے شواہدنہیں ملے۔ کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس کےدوران ملک کے کسی بھی علاقے سے چاندنظرآنے کے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے۔ مفتی منیب الرحمان نے تیرہ ستمبرمنگل کوملک بھر میں عیدالاضحیٰ منانے کااعلان کیا۔ ادھرسعودی اعلیٰ عدالتی کونسل  نے اعلان کیاہے کہ سعودی عرب میں تین ستمبر کویکم ذوالحج ہوگا اورعازمین حج  حج کا سب سے اہم رکن وقوف عرفہ  گیارہ ستمبر کو ادا کرینگے۔  سعودی عرب سمیت بیشترخلیجی ریاستوں میں  عید الاضحی  بارہ ستمبر کو منائی جائیگی۔