Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں کڑاکے کی سردی ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بادل برسنا شروع

ملک بھر میں کڑاکے کی سردی ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بادل برسنا شروع
December 27, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کڑاکے کی سردی پڑنے لگی۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بادل برسنا شروع ہو گئے۔

لاہور اور گردونواح میں صبح کے وقت  دھند چھائی رہی۔ آج شہر میں بارش کا بھی امکان ہے۔ شدید سردی اور چھٹی کے دن شہری گھروں میں ہی دب کر بیٹھ گئے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار پے۔ کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹرویز بند رہیں۔

کراچی میں بھی کل سے سردی کی نئی لہر شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم آبر آلود،  بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بالائی علاقوں چمن، درہ کوژک، کان مہترزئی میں بھی برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 تک گر گیا۔