Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا کے کنفرم کيسز 2772، 41 جاں بحق ہو چکے

ملک بھر میں کورونا کے کنفرم کيسز 2772، 41 جاں بحق ہو چکے
April 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے حملوں میں شدت آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 مریض چل بسے، اموات 41 تک جاپہنچیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2772 ہوگئی۔

نيشنل کمانڈ اينڈ آپريشن سنٹر کے مطابق کورونا کے حملوں میں شدت آگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی تعداد 2772 ہوگئی۔ جاں بحق افراد کی تعداد 41 تک جاپہنچی ہے۔

نيشنل کمانڈ اينڈ آپريشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں 1087 اور سندھ ميں 839 مریض ہیں، خیبرپختونخوا 383، گلگت بلتستان 193 اور بلوچستان میں 184 کیسز ہیں، اسلام آباد میں 75 ، آزاد کشمیر میں 11 متاثرین ہیں۔

ملک بهر میں اب تک 41 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، سندھ میں 14، پنجاب 11، کے پى 11، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں 3 مريض چل بسے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعى طور پر 32930 ٹيسٹ کيے گئے۔