Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ،مزید78 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ،مزید78 افراد جاں بحق
July 2, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھرمیں  کورونا کےوار جاری ہیں ، 24 گھنٹوں میں مزید 78اموات  ہو گئیں ۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4ہزار 473ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 339 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 تک پہنچ گئی ۔

 سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 86 ہزار 795 ہیں ، پنجاب میں 77 ہزار 740 ، خیبرپختونخوا 26 ہزار 938 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 82 ، بلوچستان 10 ہزار 608 ،گلگت بلتستان میں ایک ہزار 511 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1135 ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 78 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 4473 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1784 افراد ، سندھ میں 1406 ، خیبرپختونخوا 973 ، بلوچستان 121 ، اسلام آباد 129 ، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیر میں 32 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 50 فیصد کے لگ بھگ ہے ، اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ۔

ملک بھر کے 768 اسپتالوں میں 5 ہزار 112 مریض زیر علاج ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 128 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، مجموعی طور پر 13 لاکھ 27 ہزار 638 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔