Friday, May 10, 2024

ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 140 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 140 افراد جاں بحق
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے۔ ایک روز میں مزید 140 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 4 ہزار 298 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 89 ہزار 646 ، پنجاب میں 3 لاکھ 14 ہزار 517 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 22 ہزار 520 ، بلوچستان میں 23 ہزار 16 ، اسلام آباد میں 77 ہزار 414 ، آزاد کشمیرمیں 17 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 18 ہزار 677 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز 140 اموات سامنے آئیں۔ ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی۔ 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 846 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 424 ، پنجاب میں 40 ہزار 979 ، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 521 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 188 ، گلگت بلتستان میں 112 ، بلوچستان میں ایک ہزار 412 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 63 فعال کیسز ہیں۔