Friday, May 10, 2024

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.45 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.45 ہو گئی
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.45 ہو گئی۔ کراچی پہلے نمبر پر جہاں شرح سب سے زیادہ 11.39 فیصد تک جا پہنچی۔

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر  کی شدت برقرار ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح کی تفصیلات جاری کر دیں۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 11.39 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 11.11 فیصد ، پنجاب میں 3.85 ، سندھ میں 6.71 فیصد ، بلوچستان میں 5.02 ، خیبرپختونخوا میں 3.87 ، اسلام آباد میں 2.39 اور گلگت بلتستان میں 0.32 فیصد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.72 ، حیدرآباد میں 6.89 ، لاہور میں 5.73 ، فیصل آباد 4.18 ، راولپنڈی 0.46 ، کراچی 11.39 ، میر پور 9.62 اور کوئٹہ میں 5.00 فیصد ہو گئی ہے۔

این سی اوسی  حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں  2 ہزار  218 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔