Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی، 1.99 فیصد پر آ گئی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی، 1.99 فیصد پر آ گئی
October 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 1.99 فیصد پر آ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئےاور 912 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے 45 ہزار 619 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 1.99 فیصد رہی۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 58 ہو گئیں۔ کیسز بھی 12 لاکھ 56 ہزار 233 ہو گئے۔ 2 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔