Tuesday, April 16, 2024

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد پر آگئی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد پر آگئی
September 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد پر آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 52 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ۔ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 690 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 560 نئے کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 506 ہو گئی ۔ مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 897 ، پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار 353، خیبر پختونخواہ میں 1 لاکھ 73 ہزار 548 اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 287 کورونا کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 311 ، بلوچستان میں 32 ہزار 888 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.19 ہیں جبکہ 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 970 مریض صحت یاب ہوئے۔