Friday, May 3, 2024

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہوگئی
August 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، اب تک ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 80 ہزار 340 صحتیاب چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے صرف 319 کیسز پازیٹیوآئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار372ہوگئی، سندھ 1لاکھ 29 ہزار179 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پنجاب 96 ہزار 699، خیبرپختونخوا 35 ہزار971، اسلام آباد 15 ہزار597 اور بلوچستان میں 12 ہزار 804 مریض ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار284 ہوگئی، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار340 ہوگئی اور ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے، ملک بھر کے اسپتالوں میں اس وقت 1 ہزار 84 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 112 مریض ویٹی لیٹر پر موجود ہیں۔