Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا کیخلاف جنگ میں پیش پیش ڈاکٹرز حفاظتی سامان سے محروم

ملک بھر میں کورونا کیخلاف جنگ میں پیش پیش ڈاکٹرز حفاظتی سامان سے محروم
April 4, 2020
کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز حفاظتی سامان سے محروم ہیں،سیکرٹری جنرل پی ایم اے  کا کہنا ہے ملک بھرکے اسپتالوں میں تعینات 35 سے 40 ڈاکٹرز حفاظتی سامان کی عدم موجودگی کے باعث کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، کورونا سے جنگ میں پیش پیش ڈاکٹرز حفاظتی سامان سے محروم ہیں، اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے پاس  مخصوص لباس، گلوزاور نہ ہی این 95 ماسک موجود ہے۔ ڈاکٹرز اپنی مدد آپ کے تحت  حفاظتی اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔ سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر کے مطابق حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کی وجہ سے ملک بھر کے اسپتالوں میں تعینات 35 سے 40 ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر قیصر کا کہنا ہے جب ڈاکٹر ہی محفوظ نہیں ہوں گے تو لوگوں کا علاج کیسے کریں گے۔ سیکرٹری جنرل پی ایم اے نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا جائے تاکہ وہ باآسانی اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔