Monday, May 6, 2024

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 57 افراد کی جان لے گئی

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 57 افراد کی جان لے گئی
September 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 57 افراد کی جان لے گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3 ہزار 613 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ ایک دن میں کورونا سے 57 افراد کی اموات ہوئی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 232  ہوگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 327، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 3 ہزار 157، خیبرپختنونخوا میں 1 لاکھ 65  ہزار 200 اور بلوچستان 32 ہزار 403 ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 956 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 824  کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 عشاریہ 32 ہے۔